’انڈیا کو پاکستان کے برابر تکلیف ہوگی تو وہ کشمیر پر بات کرے گا‘
پاکستانی فوج کے سابق سینئر ترین افسر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعیم خالد لودھی کا کہناہے کہ اب تک کشمیر کے معاملے پر پاکستان کو انڈیا کے مقابلے میں زیادہ تکلیف پہنچ رہی ہے۔ لیکن جب انڈیا کو بھی اُتنی ہی تکلیف پہنچائی جائے گی جتنی ابھی پاکستان کو ہے تو پھر وہ خود مذاکرات کرے گا۔
سابق سیکریٹری داخلہ نعیم خالد لودھی نے نیوز 360 کو دیے جانے والے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’تاریخ گواہ ہے کہ آپ زیادہ عرصے تک کسی علاقے کو محکوم نہیں رکھ سکتے۔‘ اُن کے مطابق مسئلہ کشمیر حل ہوگا لیکن بات چیت سے کیونکہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔
ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ انڈیا کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنا یک فروحی اقدام ہوگا اُس سے دیگر معاملات میں خرابیاں پیدا ہوں گی۔ اقلیتوں کے آنے جانے اور میڈیکل ٹیورازم پر فرق پڑے گا۔ مذید تفصیل کے لیے اُن کا تفصیلی انٹرویو دیکھیے۔
یہ بھی دیکھیے