ڈیری مافیا نے غیرقانونی طور پر دودھ کی قیمت میں اضافہ کردیا
کراچی میں دودھ کی سرکاری قیمت 94 روپے فی لیٹر مقرر ہے لیکن 130 روپے فی لیٹر میں فروخت کیا جارہا ہے۔
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں دودھ فروشوں نے ایک بار پھر سندھ ہائیکورٹ اور کمشنر کراچی کے احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے غیرقانونی طور پر دودھ کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ڈیری مافیا نے اپنی من مانی کرتے ہوئے دودھ کی قیمت میں اضافہ کرتے ہوئے فی لیٹر نرخ 130 روپے کردیے ہیں۔ دودھ فروشوں کا کہنا ہے کہ ’عوام کو 94 روپے فی لیٹر دودھ چاہیے تو کمشنر کے دفتر سے خرید لیں۔‘
واضح رہے کہ کراچی میں دودھ کی سرکاری قیمت 94 روپے فی لیٹر مقرر ہے لیکن گذ شتہ کئی برسوں سے عوام کو سرکاری نرخوں پر دودھ فراہم نہیں کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
آلودہ دودھ سے ہلاکت پر نیسلے کے خلاف مقدمہ درج
عوام کے ٹیکس سے لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہیں وصول کرنے والی پرائس کنٹرول کمیٹیز ٹھنڈے کمروں تک محدود ہیں اور حکومت سندھ بھی اس معاملے پر بے حس اور بے بس نظر آرہی ہے۔