راولپنڈی کے ٹریفک وارڈن نے کمسن بچی کی جان بچالی

ٹریفک وارڈن نے بچی کو گاڑی کا شیشہ توڑ کر باہر نکالا جس پر چیف ٹریفک افسر نے ان کے لیے نقد انعام کا اعلان بھی کیا۔

پاکستان کے شہر راولپنڈی میں سٹی ٹریفک پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچی کی جان بچا لی ہے۔

راولپنڈی میں سٹی ٹریفک پولیس کے لفٹر آپریٹر عنصر عباس باڑا مارکیٹ کے قریب نو پارکنگ میں کھڑی گاڑی کو اٹھانے لگے تو اُنہیں ایک کمسن بچی آکسیجن کی کمی کی وجہ سے غشی کی حالت میں نظر آئی۔ ٹریفک وارڈنز نے فوری طور پر گاڑی کا شیشہ توڑ کر بچی کو باہر نکالا۔

بچی کے والدین گاڑی نوپارکنگ میں کھڑی کر کے گئے ہوئے تھے جنہیں واقعے کا علم نہیں تھا۔ والدین خریداری کر کے واپس آئے تو گاڑی کے پاس لوگوں کا رش دیکھا جس پر انہیں واقعے کا علم ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد فرض شناسی کی اعلیٰ مثال

بچی کے والدین نے ٹریفک وارڈن کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ کبھی بھی ایسی غفلت کا مظاہرہ نہیں کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

چیف ٹریفک افسر راولپنڈی مظہر اقبال نے ٹریفک وارڈن کی اس کارروائی پر ان کی تعریف کی اور ان کے لیے نقد انعام کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے بچی کے والدین کی غفلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’والدین خود بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور بچوں کو کبھی اکیلے گاڑی میں نہیں چھوڑیں۔‘

متعلقہ تحاریر