پاکستان میں صحافت سیاسی جماعتوں کی میراث
غیرجانبدار صحافتی حلقوں کا کہنا ہے کہ چینلز کی ریٹنگ کی دوڑ میں کہیں صحافت پیچھے نہ رہ جائے اور لفافہ صحافت آگے نکل جائے۔
پاکستان میں صحافت سیاسی جماعتوں کی میراث بنتی جارہی ہے۔ آئے روز پاکستان کے مختلف نجی ٹی وی چینلز مختلف سیاسی جماعتوں کی ترجمانی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
گذشتہ دنوں اے آر وائی نیوز چینل نے اپنے ذرائع سے جاتی امراء میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سے متعلق بریکنگ نیوز دی تھی۔ اے آر وائی کے مطابق اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور حمزہ شہباز کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔
اے آر وائی نیوز چینل کے مطابق اجلاس کے دوران حمزہ شہباز کا مریم نواز کو کہنا تھا کہ ’میرے لیڈر میاں نواز شریف ہیں اور آپ کی سیاست میری سمجھ سے باہر ہے۔‘
اے آر وائی نیوز چینل کی مریم نواز اور حمزہ شہباز کے حوالے سے منفی رپورٹنگ پر ردعمل دیتے ہوئے معروف صحافی حامد میر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ’یہ دیکھیں آج دوپہر مریم نواز اور حمزہ شہباز کی شدید لڑائی ہورہی تھی اور مولانا فضل الرحمٰن دونوں کے درمیان بیٹھ کر مسکرا رہے تھے۔ مولانا صاحب کی ہمت کو سلام ہے کہ وہ لڑائی کے عین بیچ میں بیٹھ کر مسکرانے کا فن جانتے ہیں۔‘
@ARYNEWSOFFICIAL یہ دیکھیں حمزہ اور مریم لڑ رہے pic.twitter.com/lnGY21LGmc
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 21, 2021
اے آر وائی نے تب بھی منفی رپورٹنگ کی تھی جب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے حمزہ شہباز شریف اور مریم نواز نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی تھیں۔
گذشتہ دنوں پاکستان کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے چینل جیو نیوز کے اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ اپنے پروگرام میں انکشاف کیا تھا کہ پاکستان کو ایل این جی کے سودوں میں 122 ارب روپے کا نقصان اٹھا پڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
وزیراعظم عمران خان کے مخالفین نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا
اس انکشاف پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی اُمور شہباز گل نے ٹوئٹر پیغام میں شاہ زیب خانزادہ کو چھوٹا ارسطو قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’کمال کی صحافت ہے۔ خریداری کی 57 ارب کی اور گھاٹا پڑ گیا 122 ارب کا۔‘
ویسے حد کر دی ہے غلط بیانی اور جھوٹ کی شاہ زیب خانزادہ صاحب نے۔پاکستان نے اس سال ٹوٹل 353 ملیںن ڈالر جو کے 57 ارب روپے بنتے ہیں کی LNG کی سپاٹ خریداری کی ہے۔
یہ چھوٹے ارسطو فرما رہے ہیں 122 ارب کا نقصان ہو گیا۔
کمال کی صحافت🟡
خریداری کی 57 ارب کی اور گھاٹا پڑ گیا 122 ارب کا🚨— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) December 3, 2020
صحافت کا مقصد خبر کو اُی انداز میں عوام تک پہنچانا ہے جیسے وہ وقوع پزیر ہوئی ہو۔ اُس میں نا تو کسی قسم کی تحریف کی گئی ہو نا ہی اضافہ۔ لیکن پاکستان میں مختلف نیوز چینلز مختلف سیاسی جماعتوں کے موقف اور بیانیے کو آگے بڑھاتے ہیں اور اُن سیاسی جماعتوں سے اپنے مفادات کا تحفظ کرواتے ہیں۔
آج کل اگر پاکستان میں ایسے نسریاتی ادارے کو تلاش کیا جائے جو حقیقی معنوں میں غیر جانبدار ہو تو شاید کوئی ایک بھی ادارہ نہیں مل پائے۔