پنجاب میں کرونا ایس او پیز کی کھلے عام خلاف ورزیاں
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں عوام کی بڑی تعداد ایک شاپنگ مال میں جمع ہے اور بالکل بھی سماجی فاصلہ اختیار نہیں کیا گیا ہے۔

پاکستان میں کرونا کی وباء ایک بار پھر سر اٹھا رہی ہے اور دن بہ دن اموات اور کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ اس صورتحال میں بھی صوبہ پنجاب میں کرونا کی وباء کے ایس او پیز کی کھلے عام خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔
پاکستان بھر میں کرونا کی وباء کے پھیلاؤ میں اضافہ ہورہا ہے اور اس صورتحال میں صوبہ پنجاب ایس او پیز کی خلاف ورزیوں میں سب سے آگے ہے۔ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کرونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر یا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک ہی دن میں 50 سے زیادہ مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔ جبکہ آج ہی صوبے میں وباء کے باعث 2 بچے انتقال کر گئے ہیں۔
اس جان لیوا صورتحال میں بھی پنجاب کے عوام غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں عوام کی بڑی تعداد ایک دوسرے شاپنگ مال میں جمع ہے اور بالکل بھی سماجی فاصلہ اختیار نہیں کیا گیا ہے۔ یہ ویڈیو صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں واقع امتیاز سپر اسٹور کی ہے۔
Sialkot folks really took "Corona sai darna nahin hai” to heart.
Imtiaz Store, Sialkot pic.twitter.com/ViLj1Os7YU
— JK (@pishipotty) March 30, 2021
ویڈیو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ جیسے کوئی ہنگامہ آرائی ہورہی ہو لیکن ایسا بالکل نہیں ہے۔ ایک دوسرے کو دھکے دینے والے یہ تمام افراد گاہک ہیں جو سماجی فاصلے سمیت دیگر ایس او پیز پر بھی عملدرآمد نہیں کر رہے ہیں۔ ایک طرف لوگوں پر ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے مقدمات درج کیے جارہے ہیں تو دوسری جانب امتیاز سپر اسٹور کی انتظامیہ نے بڑی تعداد میں عوام کو جمع کر کے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کرونا کی وبا کے باعث پاکستان میں سیاحت کا شعبہ متاثر
اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر پنجاب کی ایک اور تصویر گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ملبوساتی برانڈ کی لانچنگ سے پہلے اسٹور کے باہر عوام بڑی تعداد میں جمع ہیں۔ یہاں بھی کسی قسم کی احتیاطی تدابیر یا ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا ہے۔
Yasmeen Rashid nay kaha tha na kay qoum jaahil hai?
Sab barey naraz huay thay.
Yeh jahalat nahi tau kya hai?
(Suffuse’s casual pret launch. What events will these people wear these casual pret clothes? COVID-19 funerals? pic.twitter.com/Yew8gjeNQ3
— Nuzhat S. Siddiqi (@guldaar) March 29, 2021
کسی بھی برانڈ کی کتنی ہی زیادہ رعایتی فروخت چل رہی ہو لیکن اس وبائی صورتحال میں عوام پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ ادھر سوشل میڈیا صارفین سوال کر رہے ہیں کہ انفرادی طور پر لوگوں کے خلاف مقدمات درج کیے جارہے ہیں لیکن کیا ان سپر اسٹورز کے مالکان یا انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی؟