کراچی کا سرکاری اسکول جہاں داخلے کے لیے قطار لگتی ہے

شہزاد رائے کی سرپرستی میں چلنے والے اس اسکول میں مفت مگر معیاری تعلیم دی جاتی ہے۔

پاکستان کے مشہور گلوکار شہزاد رائے کی فلاحی تنظیم ’زندگی ٹرسٹ‘ کے زیراہتمام چلنے والا کراچی کا ایک ایسا سرکاری اسکول بھی ہے جس کے باہر داخلہ فارم کے حصول کی خاطر بچوں کے والدین نے لمبی قطار لگائی ہے۔

پاکستان کے مشہور گلوکار شہزاد رائے کو فلاحی کاموں کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے جو معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے کافی عرصے سے سرگرم ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہزاد رائے نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک اسکول کے باہر والدین کی لمبی قطار لگی ہوئی ہے جو اپنے بچوں کے داخلے کے لیے فارمز لینے کا انتظار کر رہے ہیں۔ دراصل یہ اسکول پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں واقع ہے جو شہزاد رائے کی فلاحی تنظیم زندگی ٹرسٹ کے زیراہتمام چلایا جاتا ہے۔

شہزاد رائے نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ ایس ایم بی فاطمہ جناح گورنمنٹ اسکول کے باہر والدین داخلہ فارم کے لیے قطار میں لگے ہوئے ہیں تاکہ ان کے بچے مفت اور معیاری تعلیم حاصل کرسکیں۔

شہزاد رائے نے لکھا کہ بدقسمتی سے ہم ہر سال محدود جگہ کی وجہ سے اتنے بچوں کو داخلہ نہیں دے سکتے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ کاش کہ مذید سرکاری اسکولوں کا نظام بھی بہتر کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیے

شہزاد رائے نے فلاحی کاموں سے کچھ دن کا وقفہ لے لیا

پاکستان میں سرکاری اسکولوں کی خستہ حال عمارتوں میں دی جانے والی تعلیم کا کوئی معیار نہیں ہے۔ ملک میں معیاری تعلیم کے لیے لوگ نجی اسکولوں کو فوقیت دیتے ہیں لیکن شہریوں کی بڑی تعداد اِن نجی اسکولوں کی فیس ادا کرنے کی حیثیت نہیں رکھتی ہے۔ ایسے میں شہزاد رائے نے اپنی فلاحی تنظیم کے سائے میں ایک سرکاری اسکول کی مفت تعلیم کا معیار اتنا بلند کردیا ہے کہ اسکول کے باہر لمبی قطارتک لگ گئی ہے۔

ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر ہونے کے بعد کئی مشہور شخصیات نے شہزاد رائے کو مبارکباد دی ہے۔

معروف اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ نے شہزاد رائے پر فخر کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی اس اسکول کا دورہ کریں گے۔

متعلقہ تحاریر