مفتاح اسماعیل کی منفرد انتخابی مہم

(ن) لیگی رہنما نے مفتاح بال پین متعارف کرادیے ہیں۔

پاکستان میں سیاستدان ان دنوں ضمنی انتخاب سے قبل عوام کو لالی پاپ دینے کے بجائے ٹافی اور پین بانٹتے نظر آرہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے انتخابی مہم کو منفرد بنانے کے لیے مفتاح کینڈی کے بعد مفتاح پین متعارف کرادیے ہیں۔

سیاستدان انتخابات میں کامیاب ہونے اور عوام کی توجہ حاصل کرنے کے لیے نت نئے طریقے اپناتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل ان دنوں کراچی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی انتخاب کی مہم زبردست انداز میں چلا رہے ہیں۔

لیگی رہنما نے مفتاح ٹافی کے بعد مفتاح پین متعارف کرادیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر (ن) لیگ کے ایک حامی نے مفتاح بال پین کی تصویر شیئر کی جسے مفتاح اسماعیل نے ری ٹوئٹ کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

بلاول بھٹو کی شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی جانب پیش قدمی

مفتاح اسماعیل نے چند روز قبل بھی انتخابی مہم کے لیے انوکھا انداز اپناتے ہوئے مفتاح ٹافی متعارف کرائی تھی۔ ٹافی کے ریپر پر ایک طرف مفتاح اسماعیل کی تصویر اور ان کا نام درج تھا جبکہ دوسری جانب ہیش ٹیگ این اے 249 کے ساتھ ان کی سیاسی جماعت کا نام لکھا دکھائی دیا۔

 صرف یہی نہیں بلکہ پچھلے دنوں مفتاح اسماعیل نے بذات خود اپنے نام کی ٹافیاں بچوں اور بڑوں میں تقسیم کی تھیں۔

ARY

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 29 اپریل کو ہوگی۔ حلقے میں امیدواروں کو انتخابی نشان 8 اپریل کو الاٹ کیے جائیں گے۔

اس سے قبل 2018 کے عام انتخابات کی مہم کے لیے پی ایس 116 کراچی کے امیدوار اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے ملک میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کے خیال کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بچوں میں سبزیوں اور پھولوں کے بیج والی پینسلز تقسیم کی تھیں۔

متعلقہ تحاریر