پاکستان میں قبضہ مافیا کے گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

حکومت پاکستان نے قبضہ مافیا کے خلاف شکایات کے لیے پاکستان سٹیزن پورٹل پر ایک نیا زمرہ تشکیل دے دیا ہے۔

حکومت پاکستان نے قبضہ مافیا کے خلاف شکایات کے لیے پاکستان سٹیزن پورٹل پر ایک نیا زمرہ تشکیل دیا ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے قبضہ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کا حکم بھی دے دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے چیف سیکریٹریز، پولیس اور انتظامیہ کو قبضہ مافیا کے خلاف موصول ہونے والی شکایت پر فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر نیا زمرہ تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری محمد اعظم خان نے تمام چیف سیکریٹریز، آئی جیز، چیف کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے کو مراسلہ بھیجا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مفتاح اسماعیل کی منفرد انتخابی مہم

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ عدالت میں زیرسماعت مقدمات پر کارروائی نہیں کی جائے گی۔ نجی اراضی سے متعلق کارروائی سے قبل دونوں فریقین کے دلائل کو سننا لازمی ہوگا۔ صوبائی چیف سیکریٹریز قبضہ مافیا کے خلاف شکایات پر کارروائی کی سہہ ماہی رپورٹ وزیراعظم آفس کو بھیجیں گے۔

متعلقہ تحاریر