کیا واقعی اسلام آباد سکیورٹی کے تناظر میں کمزور ہوگیا ہے؟

پولیس کے مطابق 2019 کی نسبت 2020 میں 844 سے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سکیورٹی پر کئی سوالات پیدا ہوگئے ہیں جس کے بعد ایس ایس پی سعید مصطفیٰ تنویر نے اسلام آباد کی سیکورٹی کے حوالے سے ایک وائس نوٹ جاری کیا ہے۔ صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سکیورٹی کے تناظر میں کمزور ہوگیا ہے۔ 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایس ایس پی اسلام آباد نے سکیورٹی سے متعلق وائس نوٹ جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کچھ واقعات ہوئے ہیں جن پر پولیس کام کررہی ہے۔ پولیس کوشش کر رہی ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو محفوظ رکھ سکے۔ ہم نے وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی مزید سخت کردی ہے۔

اس وائس نوٹ کے بعد صحافی رؤف کلاسرا نے ٹوئٹر پر لکھا کہ لوگ اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں ہیں۔ اسلام آباد اب سب سے زیادہ غیر محفوظ ہوچکا ہے۔ اسلام آباد کبھی اتنا غیر محفوظ نہیں تھا جتنا اب بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان میں قبضہ مافیا کے گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

پولیس کے مطابق اسلام آباد میں 2019 کی نسبت 2020 میں 844 سے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے تھے اور اسی دوران 125 افراد کو قتل کیا گیا تھا۔ وفاقی دارالحکومت میں 2019 میں 8 ہزار 685 مقدمات درج ہوئے تھے جبکہ 2020 میں جرائم کی تعداد 9 ہزار 536 ہوگئی تھی۔

متعلقہ تحاریر