میں کروں تو صحیح آپ کریں تو غلط
روحیل حیات پر تنقید کرنے پر ٹوئٹر صارف نے خرم حسین کو پرانے بیانات یاد دلا دیے ہیں۔
پاکستان کے مشہور موسیقار اور پروڈیوسر روحیل حیات نے خواتین کی عصمت دری سے متعلق وزیراعظم کے بیان کی حمایت کی تو صحافی خرم حسین نے ان پر تنقید کی۔ جس کے بعد ایک ٹوئٹر صارف نے خرم حسین کے پرانے ٹوئٹس کے اسکرین شاٹ شیئر کردیے ہیں جس میں وہ اپنے چینل کے سی ای او کی حمایت کر رہے تھے۔
گذشتہ دنوں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ملک میں بڑھتے ہوئے ریپ کے واقعات کی وجوہات میں ایک وجہ بے پردگی اور فحاشی کو قرار دیا تھا۔ اسی تناظر میں پاکستان کے مشہور موسیقار اور پروڈیوسر روحیل حیات نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’خود کو آزادی کا علمبردار سمجھنے والوں نے عمران خان کے الفاظ سیاق و سباق سے ہٹا کر ایک ہنگامہ خیز ماحول پیدا کیا ہے۔ وہ واضح طور پرعصمت دری کی مذمت کر رہے ہیں اور یہ پیغام دے رہے ہیں کہ شائستگی کی حدود سے نکلنا پریشانی کو دعوت دیتا ہے اور اس حقیقت سے کون انکار کرسکتا ہے؟‘
یہ بھی پڑھیے
روحیل حیات نے عمران خان سے متعلق لکھا کہ ’وہ یہ نہیں کہہ رہے ہیں کہ یہ جائز ہے۔ بحیثیت ایک قائد وہ ہمارے اطراف کے زمینی حقائق کے بارے میں ہم سے بات کر رہے ہیں۔‘
روحیل حیات نے ٹوئٹر پر ایک پورا تھریڈ لکھا ہے جس میں مزید ٹوئٹس کیے گئے ہیں۔ ٹوئٹس میں انہوں نے کہا ہے کہ ’ایک باپ کی حیثیت سے میں اپنی بچی کو بھی یہی مشورہ دوں گا کہ آپ ہمارے معاشرے میں کس طرح کے لباس پہنتی ہیں اس کو ذہن میں رکھیں۔‘
I believe @ImranKhanPTI words have been taken out of context and a big ruckus created by the so-called champions of Freedom and Liberty. He’s clearly condemning rape and giving a message that going out of the boundaries of modesty invites trouble and who can deny this fact?
— Rohail Hyatt (@rohailhyatt) April 8, 2021
عمران خان کی حمایت میں انہوں نے لکھا کہ ’کسی خاص گروپ کی طرف سے عمران خان پر حملہ کرنے کا افسوسناک رجحان ہے۔ میں لوگوں کو مشورہ دوں گا کہ انتہا پسندوں کی سوچ کو خود پر حاوی نہ ہونے دیں۔‘
روحیل حیات کی ٹوئٹس کے ردعمل میں ڈان نیوز سے وابستہ صحافی خرم حسین نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہا کہ ’ان کے مطابق عصمت دری کا شکار ہونے والے خواتین سادگی کی حدیں پار کرتی ہیں اور خود اپنے لیے مصیبت کو دعوت دیتی ہیں۔‘
So apparently rape victims have gone outside the bounds of modesty and invited trouble upon themselves according to this guy. https://t.co/yZmh8fpv3V
— Khurram Husain (@KhurramHusain) April 8, 2021
عثمار نامی ٹوئٹر صارف نے خرم حسین کے ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے اپنے چینل کے مالک پر الزامات لگنے پر ان کی حمایت کی تھی اور کہا تھا کہ ہمارے سامنے صرف الزامات ہیں۔
This you?? https://t.co/otH9M3rWM3 pic.twitter.com/E6Mtb0dqus
— usmar ashraf (@usmarashraf) April 8, 2021