پاکستان میں سوشل میڈیا جز وقتی طور پر بند

پاکستانی زرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان بھر میں سوشل میڈیا کی ویب سائٹس کو چند گھنٹوں کے لیے بند کیا جا رہا ہے۔
خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیسبک، ٹوئٹر، واٹس ایپ، یوٹیوب اورانسٹاگرام کو جمعے کے روز کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے ممکنہ ردعمل اور احتجاج کو روکنے کے لیے بند کیا جا رہا ہے۔ پی ٹی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا سائٹس کو آج ہی شام تک کھول دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے