MeToo# حمید ہارون کے خلاف جنسی ہراسانی کے مقدمے کی سماعت

پاکستان کے مشہور میڈیا گروپ ’ڈان‘ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حمید ہارون پر مرد صحافی جامی آزاد نے جنسی استحصال کا الزام لگایا تھا۔

پاکستان کی تاریخ میں ریپ کے انوکھے مقدمے کی سماعت 22 اپریل کو ہوگی۔ معتبر میڈیا گروپ ’ڈان‘ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حمید ہارون پر مرد صحافی جامی آزاد نے جنسی تشدد کا الزام لگایا تھا۔

ڈان میڈیا گروپ کے سی ای او حمید ہارون پر جنسی تشدد کا الزام لگانے والے مرد صحافی جامی آزاد کے مقدمے کی سماعت تقریباً ڈیڑھ سال کے بعد آج یعنی جمعرات کو ہوگی۔

ڈان نیوز کے سابق ملازم جامی آزاد نے دسمبر 2019 میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈان میڈیا گروپ کے مالک پر ریپ کا الزام لگا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

عالمی یوم خواتین اور پاکستان میں جنسی ہراسگی کا سب سے بڑا مقدمہ

اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا تھا کہ ہارون حمید کے دوستوں نے میری بات پر یقین کرنے کے بجائے میرا مذاق اڑایا۔ ڈان اخبار نے میرا ساتھ دینے کے بجائے اس پر پردہ ڈالا۔ اب یہ خونی لبرلز کا امتحان ہے کہ اپنے درمیان شامل کالی بھیڑوں کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں یا نہیں۔

واضح رہے کہ جامی آزاد نے 20 اکتوبر 2019 کو ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ وہ  MeToo# مہم کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ 13 برس قبل وہ میڈیا کی ایک اہم شخصیت کے ہاتھوں خود زیادتی کا نشانہ بن چکے ہیں لیکن انہوں نے اس شخصیت کا نام ظاہر نہیں کیا تھا۔

جس کے بعد میڈیا نے یہ معاملہ اٹھایا تھا لیکن بعد میں یہ خبر ہٹادی گئی تھی اور کچھ میڈیا گروپس نے اس خبر کو اپنی ویب سائٹ سے بھی ڈیلیٹ کردیا تھا۔

متعلقہ تحاریر