کراچی کا بنیادی مسئلہ بیڈ گورننس ہے، فہیم زمان

 سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی کیپٹن ریٹائرڈ فہیم زمان کا کہنا ہے کہ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ بیڈ گورننس ہے اور اس کے علاوہ یہ بات بھی کہ یہاں حکمراں جماعت کے زیادہ تر افراد کا تعلق اس شہر سے نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد سندھ کی حکومت کسی بھی معاملے میں اپنی ذمہ داری سے منہ نہیں موڑ سکتی البتہ کراچی کا بجٹ اتنا نہیں ہے جتنا ایسے شہر کا ہونا چاہیے جو ملک کی کل کمائی کا تین چوتھائی حصہ دار ہو۔

نیوز 360 سے گفتگو میں سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی کراچی فہیم زمان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی تجاوزات کے معاملے میں سپریم کورٹ نے تسلسل سے فیصلے دیے ہیں لیکن ان فیصلوں پر عملدرآمد کرانا سول بیوروکریسی یا انتظامیہ کا کام ہے جو نہیں کرایا گیا اور اُس کی وجہ مافیاز کا راج ہے۔

فہم زمان کی نیوز 360 سے تفصیلی گفتگو دیکھیے

یہ بھی دیکھیے

پاکستان میں اب صحافت آزاد نہیں رہی، صحافی اعزاز سید

متعلقہ تحاریر