برنس روڈ پر کرونا سے بچاؤ کی ایس او پیز کی سرعام خلاف ورزی

ہوٹلوں کے ملازمین کا کہنا ہے کہ پولیس نے خود لائٹس بند کر کے ہوٹلز چلانے کی اجازت دی ہے۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں انواع و اقسام کے کھانوں کے لیے مشہور برنس روڈ پر انتظامیہ لاک ڈاؤن اور کرونا سے بچاؤ کی ایس او پیز پر عمل کرانے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔

کراچی کی مشہور فوڈ اسٹریٹ برنس روڈ پر واقع کئی ہوٹلز ایس او پیز کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور اس ضمن میں انتظامیہ بھی ناکام ہوچکی ہے۔ شہریوں کے رات بھر ہوٹلز میں بیٹھ کر کھانے سے ایس او پیز کی کھلے عام خلاف ورزی ہورہی ہے۔ پولیس کی موجودگی بھی احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کروا سکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ مقامی لوگوں کے لیے زحمت بن گئی

فوڈ اسٹریٹ پر شہریوں کی بڑی تعداد ماسک کے استعمال کو نظر انداز کر رہی ہے۔ شہر کے کئی ہوٹلز میں رات کو لائٹس بند کر کے اندھیرے میں کام ہوتا رہا۔ ہوٹلوں کے ملازمین کا کہنا ہے کہ خود پولیس نے لائٹس بند کر کے ہوٹلز چلانے کی اجازت دی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ’ہم دور سے سحری کرنے آئے ہیں لیکن یہاں ایک خوف ہے۔ اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ شہریوں کی جانب سے ماسک استعمال کم کیا جارہا ہے لیکن ہوٹلز کو چلنا چاہیے۔‘

ہمارے نامہ نگار عبدالقادر نے کراچی کی برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کا دورہ اور لوگوں سے بات کی ہے۔

متعلقہ تحاریر