پاکستان میں ایک دن میں کرونا سے 201 اموات

پاکستان بھر سے ایک ہی دن میں کرونا سے 201 اموات پہلی مرتبہ ریکارڈ ہوئی ہیں۔

پاکستان میں کرونا کی وباء کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں کرونا کی وباء کے باعث 201 اموات ہوئی ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پاکستان میں کرونا کی وباء کے گذشتہ 24 گھنٹوں کے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق ایک ہی دن میں ملک بھر میں 201 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔ پاکستان بھر سے ایک ہی دن میں کرونا سے 201 اموات پہلی مرتبہ ریکارڈ ہوئی ہیں اور اس میں کراچی کے اعدادوشمار شامل نہیں ہیں جس کا مطلب ہے کہ یہ اموات 201 سے زیادہ ہوسکتی ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 49 ہزار 101 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 5 ہزار 292 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس حساب سے مثبت کیسز کی شرح 10.77 فیصد رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

برکھا دت کی کرونا آگاہی مہم بمقابلہ کراچی پریس کلب افطار

ادھر کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے مئی میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے لیے وزارتوں اور انتظامیہ کو خط لکھ دیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ زیاہ کرونا کیسز والے اضلاع اور شہروں میں عبوری لاک ڈاؤن کا منصوبہ ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، گوجرانوالہ، حیدرآباد، مردان، لوئر دیر، مالاکنڈ، نوشہرہ، سوات، چارسدہ اور صوابی میں لاک ڈاؤن لگایا جائے گا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 2 یا 3 مئی سے 2 ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن نافذ ہوگا۔

متعلقہ تحاریر