جمعے کے خطبات کے عنوانات پر اسلامی نظریاتی کونسل کی کتاب

صدر مملکت کے مشورے پر ایک کتاب تیار کی جانی ہے جس میں بدعنوانی، رشوت ستانی، عام رویہ وغیرہ سمیت سماجی مسائل سے متعلق 70 کے قریب عنوانات ہوں گے۔

اسلامی نظریاتی کونسل (سی آئی آئی) نے بدھ کے روز جمعے کے خطبات کی ایک کتاب مرتب کرنے کا اعلان کیا جو معاشرے کو درپیش معاشرتی مسائل پر مشتمل ہوگی۔

اس کے علاوہ سی آئی آئی نے سپریم کورٹ کے یک رکنی اقلیتی کمیشن  کی رپورٹ کو بھی مسترد کر دیا ہے جسے کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر شعیب سڈل نے پیش کیا تھا۔

یہ فیصلے ڈاکٹر قبلہ ایاز کی زیرصدارت سی آئی آئی کی تشکیل نو کے بعد منعقد ہونے والے پہلے اجلاس میں کیے گئے تھے۔ ڈاکٹر قبلہ ایاز کو کونسل کا دوبارہ چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اسلامی نظریاتی کونسل قومی خزانے پر بوجھ ہے؟

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کے مشورے پر اسلامی نظریاتی کونسل ایک کتاب تیار کرے گی جس میں بدعنوانی، رشوت ستانی، عام رویہ وغیرہ سمیت سماجی مسائل سے متعلق 70 کے قریب عنوانات پر خطبات ہوں گے۔

سی آئی آئی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ ’ہر عنوان پر گفتگو کے نکات ہوں گے جس سے خطیبوں اور طلباء کو ان موضوعات پر بات کرنے میں آسانی ہوگی جس سے مساجد کے ذریعے معاشرتی اصلاحات میں مدد ملے گی۔‘ انہوں نے کہا کہ کتاب سی آئی آئی کے ممبر مفتی زبیر تیار کریں گے۔

سی آئی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ ’بنیادی مقصد یہ ہے کہ معاشرتی مسائل پر مختلف مکاتب فکر کے اسکالرز کے درمیان یکساں موضوعات پر معلومات فراہم کی جائیں۔‘

تاہم ، سی آئی آئی کے ممبر حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ مبلغین اور علمائے کرام پر صرف کتاب سے ہی جمعے کا خطبہ دینا لازمی نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کتاب صرف ایک نمونہ یا رہنما اصول ہوگی اور خطیب پابند نہیں ہوں کہ وہ اسی میں سے ہی خطبہ دیں۔

چیف جسٹس نے 30 مارچ 2021 کو سپریم کورٹ میں اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ کے لئے ’ون مین کمیشن‘ کے چیئرمین ڈاکٹر شعیب سڈل کی طرف سے جمع کرائی گئی رپورٹ کو بھی مسترد کردیا۔

ڈاکٹر ایاز نے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کونسل نے اس رپورٹ کا نوٹس لیا ہے اور اسے آئین کی کئی شقوں کے منافی پایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی آئی آئی نے ون مین کمیشن کی رپورٹ کے خلاف اپنی تحفظات وزارت تعلیم کو پیش کر دیے ہیں جو آخر کار اس کو عدالت عظمیٰ کے سامنے پیش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم نے وزارت تعلیم سے رپورٹ میں اٹھائے گئے تمام نکات کا جواب دینے کے لئے مزید وقت طلب کیا ہے۔‘

کونسل نے یہ بھی اعلان کیا کہ ویکسی نیشن کا فوری طور پر اثر نہیں پڑتا ہے اور لوگوں کو جلد سے جلد کرونا سےبچاؤ کی ویکسین لگوانے کی تجویز پیش کی۔

متعلقہ تحاریر