الجزیرہ سروے میں وزیراعظم عمران خان پرسنیلٹی آف دا ویک

الجزیرہ نشریاتی ادارے کے ناظرین اور مداحوں نے اسلامو فوبیا کے خلاف آواز اٹھانے پر وزیراعظم عمران خان کو سب سے زیادہ ووٹ دیے ہیں۔

الجزیرہ نے اپنے ایک ٹی وی پروگرام کے سروے میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو اسلامو فوبیا کے خلاف آواز اٹھانے والی ’پرسنیلٹی آف دا ویک‘ (ہفتے کی شخصیت) قرار دیا ہے۔

قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ ٹی وی کے ہفتہ وار پروگرام سباق الاخبار‘ ( خبروں کے مقابلے) میں حصہ لینے والے ناظرین نے وزیراعظم عمران خان کو اسلامو فوبیا کے مسئلے پر بات کرنے، اس کے حل تجویم کرنے اور اس کے لیے کوششیں کرنے پر سب سے زیادہ ووٹ دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

وبائی مرض کے دوران قاہرہ کا روایتی کھانا سحور

پروگرام کے دوران الجزیرہ چینل ہفتے کی 3 سے 4 بڑی خبروں کا انتخاب کرتا ہے اور پروگرام دیکھنے والے ناظرین کو خبروں کی محور شخصیات کے لیے ووٹنگ کرنے کو کہا جاتا ہے۔

الجزیرہ کے ناظرین اور مداحوں نے رواں ماہ 24 اپریل کو منعقد ہونے والے پروگرام سباق الاخبار‘ میں اسلامو فوبیا کے معاملے پر واضح موقف اختیار کرنے پر وزیراعظم عمران خان کو پرسنیلٹی آف دا ویک‘ (ہفتے کی شخصیت) کے طور پر ووٹ دیے ہیں۔

متعلقہ تحاریر