معشوقہ کے ساتھ بیٹھے شوہر کی بیوی کے ہاتھوں پٹائی

غیر خاتون کے ساتھ رنگ رلیوں میں مصروف شوہر کی بیوی کے ہاتھوں پٹائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں معشوقہ کے ساتھ بیٹھے خوش گپیوں میں مصروف شوہر کی بیوی کے ہاتھوں پٹائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

بیوی کے ہاتھوں شوہر کی پٹائی کا یہ واقعہ لاہور کے علاقے ڈیفنس کے ایک ریسٹورنٹ میں پیش آیا ہے۔ شوہر کسی دوسری خاتون کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف تھے کہ اچانک ان کی بیوی نے انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ جس کے بعد بیوی نے سرعام شوہر کی پٹائی کر ڈالی اور اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی اینکر ہما امیر شاہ خبر کے معنی سے بے خبر

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اپنے شوہر پر مسلسل لاتھوں اور گھونسوں کی بارش کررہی ہیں۔ ان کے پیچھے کھڑے ایک شخص نے خاتون کو روکنے کی بھی کوشش کی لیکن خاتون کا غصہ کسی صورت ٹھنڈا نہیں ہورہا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زمین پر بیٹھے ہوئے شوہر مسلسل معافی کی دہائیاں دے رہے ہیں اور دوبارہ ایسا نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرارہے ہیں۔ جواب میں خاتون کہتی ہیں کہ میں نے آپ پر اعتماد کیا تھا لیکن آپ نے میرا سارا بھروسہ خاک میں ملادیا ہے۔

شوہر پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے سے سوشل میڈیا پر نیا طوفان آگیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو کو خوب شیئر کر رہے ہیں جن پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ کسی نے خاتون کے حق میں آواز بلند کی ہے تو کسی نے مار کھانے والے شوہر کی حمایت کی ہے۔

متعلقہ تحاریر