کراچی میں عید الفطر سے قبل ٹریفک جام کی شکایات

ملک میں عیدالفطر کی تیاریاں عروج پر ہیں لیکن ملک کے سب سے بڑے شہر میں لوگ اپنی منزلوں تک پہنچنے کے لیے کئی کئی گھنٹے ٹریفک میں پھنسے رہتے ہیں۔

عیدالفطر سے قبل کراچی میں طویل ٹریفک جام کی شکایات عام ہوتی جا رہی ہیں باوجود حکومت کے گھر میں رہنے کے انتباہ کے لوگ بازاروں میں بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

کرونا کی وباء کو بڑھنے سے روکنے کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 8 مئی 16مئی کے دوران نقل و حرکت پر پابندی لگائی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ بازاروں کے کھلے رہنے کے اوقات کو بھی کم کر کے 6 بجے شام تک کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن کا درست فیصلہ

ان دو اعلانات نے کراچی میں ٹریفک جام کو کئی گنا بڑھا دیا ہے لیکن ایسی صورتحال میں شہری انتظامیہ اور پولیس گہری نیند کی آغوش میں آرام کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

شہر کی اہم شاہراہوں پر شام کے اوقات میں شاہرائے فیصل، ایم اے جناح روڈ اور صدر میں بد ترین اور طویل ٹریفک جام کی شکایات عام ہیں۔

متعلقہ تحاریر