ٹافی سے شروع ہونے والے الیکشن کا مٹھائی پر اختتام
مفتاح ٹافی سے شروع ہونے والے الیکشن کا اختتام سعید غنی کی مٹھائی پر ہوگیا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل کے گھر مٹھائی بھجوائی۔ مفتاح ٹافی سے شروع ہونے والے الیکشن کا اختتام غنی مٹھائی پر ہوگیا۔
کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں دوبارہ گنتی پر بھی جیت پیپلزپارٹی کے حصے میں آئی۔ اس موقعے پر وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے لیگی امیدوار مفتاح اسمعیل کے گھر مٹھائی بھجوائی۔ صوبائی وزیر سعید غنی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو بھی جاری کردی اور ساتھ ہی پیغام میں لکھا کہ انہوں نے اپنا وعدہ پورا کردیا ہے۔
میں نے اپنے کل کئے گئے وعدے کے مطابق مسلم لیگ نواز کے NA 249 سے ہارنے والے امیدوار @MiftahIsmail مفتاح اسماعیل کے گھر مٹھائی بجھوادی ہے-@BBhuttoZardari pic.twitter.com/IPs97PUQtw
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) May 9, 2021
یہ بھی پڑھیے
مفتاح اسماعیل کی منفرد انتخابی مہم
صوبائی وزیر سعید غنی نے کس وعدے کی طرف اشارہ کیا ہے یہ تو نہیں بتایا لیکن یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے اپنی انتخابی مہم کو منفرد بنانے کے لیے مفتاح ٹافی متعارف کرائی تھی اور انہیں بذات خود بچوں اور بڑوں میں تقسیم بھی کیا تھا۔
How brilliant is this! Miftah bhai putting the available resources to excellent use. #NA249 Sher Ka insha’Allah 🐅✌🏻
مفتاح ٹوفی کھائیں گے
شیر پر ٹھپہ لگائیں گے pic.twitter.com/ugKI6aFKrF— Ali Dar (@alimdar82) March 29, 2021
مفتاح اسماعیل نے 14 ہزار 747 ووٹ حاصل کیے جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل کو ان پر 909 ووٹوں کی برتری حاصل رہی ہے۔ 29 اپریل کو اس حلقے کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل کامیاب ہوئے تھے۔ مفتاح اسماعیل اور قادر مندوخیل کے درمیان 683 ووٹوں کا فرق تھا۔ جس پر لیگی رہنما کی جانب سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ ماضی میں یہ حلقہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) رہنما فیصل واوڈا کا تھا۔ 2018 کے عام انتخابات میں فیصل واوڈا یہاں سے ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔ حالیہ سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے سے قبل پی ٹی آئی رہنما نے یہ نشست چھوڑ دی تھی۔