شرمیلا فاروقی نے ایئر بلیو کا ٹکٹ کتنے میں خریدا؟

شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ ایئر بلیو کا لاہور سے کراچی کا یکطرفہ ٹکٹ 23 ہزار کا تھا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے 15 مئی کو لاہور سے کراچی کا سفر ایئر بلیو میں طے کیا تھا اور ان کے مطابق انہیں ائیر بلیو کا ٹکٹ کافی مہنگا ملا تھا۔

شرمیلا فاروقی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام لکھا کہ ایئر بلیو کا لاہور سے کراچی کا یکطرفہ ٹکٹ 23 ہزار ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی صحافی تشدد کا پرچار کرنے لگے

 ٹوئٹر صارفین کا کہنا ہے کہ آج کل ایئر بلیو کا اتنا مہنگا ٹکٹ نہیں ہوتا اور کچھ صارفین نے ایئر بلیو کی ٹکٹ کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں جس میں ٹکٹ کی قیمت چند ہزار لکھی ہوئی ہے۔

ماہر امور شہری ہوا بازی اور صحافی طاہرعمران میاں کا کہنا ہے کہ شرمیلا فاروقی سچ بتائیں کیوں کے میری معلومات کے مطابق یکطرفہ ٹکٹ کی اتنی قیمت نہیں ہے۔

تاہم عید کے سے ایک روز قبل اور عید کے دنوں میں سفر کرنے والے مسافروں کا کہنا ہے کہ اچانک عید کے اعلان کی وجہ سے لوگوں کا رش پڑ گیا تھا جو اپنے شہروں کی جانب سفر کرنا چاہتے تھے لہذا اس دوران اچانک ہوائی جہاز کے کرایوں میں بے پناہ اضافہ ہو گیا تھا۔  البتہ اس سے قبل اور بعد میں یہ کرائے دوبارہ کم ہو گئے تھے۔

تاحال شرمیلا فاروقی اپنے اس دعوے کے حق میں  کوئی ثبوت پیش نہیں کر پائی ہیں کہ انہوں نے ہوائی جہاز کا ٹکٹ 23 ہزار کا ہی خریدا تھا۔ دوسری جانب ایئر بلیو نے بھی شرمیلا فاروقی کے بیان کی تردید نہیں کی ہے کہ اس دوران اس کے ٹکٹ کی قیمت اتنی نہیں تھی جتنی شرملیلا فاروقی بتا رہی ہیں تھیں۔

پیپلز پارٹی کی رہنما نے اپنی ٹوئٹ میں اس بات کا بھی اشارہ دیا تھا کہ اتنی قیمت وصول کرنے کے باوجود بھی ایئرلائن کی پرواز کھچا کھچ بھری ہوئی تھی اور تمام مسافر کرونا کے باوجود انتہائی قریب بیٹھے ہوئے تھے۔

متعلقہ تحاریر