پاکستان میں ذرائع ابلاغ سے وابستہ افراد فلسطین کے لیے ہم آواز
اسرائیل کے خلاف احتجاج میں پاکستان کی مشہور شخصیات ماہرہ خان، انوشے اشرف، عائشہ عمر، آمنہ الیاس سمیت دیگر شخصیات اس احتجاج میں شریک ہوئی تھیں۔
فلسطین میں اسراییلی فوج کے مظالم کے خلاف گذشتہ روز کراچی پریس کلب میں ہونے والے احتجاج میں پاکستان میں ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے افراد اور فنکاروں سمیت پاکستان کے شہریوں نے بھی فلسطین کے حق میں آواز بلند کی ہے۔
احتجاج میں مظاہرین نے نعرے بازی کے ساتھ ساتھ اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بےگناہ لوگوں پر حملے بند کرے۔
مظاہرین نے فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف مختلف بینرز پکڑے تھے ایک بینر پر لکھا تھا کہ ’ یا اللہ کراچی کی گرمی اسرائیل پر نازل فرما‘
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی فنکار معاشرتی اور بین الاقوامی معاملات پر ہم آواز
فلسطین کے حق میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور شخصیات ماہرہ خان، انوشے اشرف، عائشہ عمر، آمنہ الیاس سمیت دیگر شخصیات اس احتجاج میں شریک ہوئی تھیں۔
سوشل میڈیا پر پاکستانی ستاروں نے بینرز کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔
View this post on Instagram
پاکستانی گلوکار اور اداکار ہارون شاہد نے فلسطین سے یکجہتی کے لیے اپنے بیٹے کے منہ پر فلسطین کا جھنڈا پینٹ کروایا ہے۔
View this post on Instagram
پاکستان کے شہر پشاور کے مشہور نیوز پیپر ‘مشرق’ نے فلسطینوں سے یکجہتی کے طور پر فلسطین کے جھنڈے کو اپنے لوگو میں شامل کیا ہے۔
اسرائیل کے حملوں کے خلاف اپنا احتجاج درج کرنے کے لیے پاکستان 21 مئی کو فلسطین کے ساتھ یوم یکجہتی منانے جارہا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی بمباری سے اب تک 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔