لاہوریوں کی نظر میں چوہدری نثار وزیراعلیٰ کے لیے مضبوط امیدوار

لاہور کے شہری موجودہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی کارکردگی سے نالاں ہیں۔

پاکستان کی سیاست میں صوبہ پنجاب کی سیاست ہمیشہ سے اہمیت کی حامل رہی ہے۔ اب پنجاب کی سیاست میں چوہدری نثار علی خان کی اچانک انٹری لاہور کے لیے معنی خیز ہے کیونکہ ان کے نزدیک ان کا آنا موجودہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے بہتر ہوگا۔

نیوز 360 نے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے شہریوں سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کارکردگی اور چوہدری نثار علی خان کی اچانک آمد پر سروے کیا ہے۔ لاہور کے لوگ موجودہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی کارکردگی سے نالاں نظر آئے اور کہا کہ عثمان بزدار وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر رہنے کے اہل نہیں ہیں۔ ان کے آنے کے بعد پنجاب میں کسی قسم کی کوئی ترقی نہیں ہوئی اور مہنگائی کی وجہ سے عوام کے لیے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

چوہدری نثار نئے وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گے؟

عوام نے چوہدری نثار علی خان کو وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کا مضبوط امیدوار قرار دیا ہے۔

متعلقہ تحاریر