کرونا کیسز میں اضافے سے اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی

ایک ہفتے کے دوران کراچی میں کرونا کیسز کی شرح 14 فیصد جبکہ صوبے میں 8.37 فیصد رہی ہے۔

عیدالفطر کے بعد سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں کرونا کی وباء تیزی سے پھیل رہی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ’صوبے میں کرونا کی وباء کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے اسپتالوں میں جگہ کم پڑگئی ہے۔‘

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں اتوار کے روز پریس کانفرس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ ایک ہفتے کے دوران کراچی میں کرونا کیسز کی شرح 14 فیصد جبکہ صوبے میں 8.37 فیصد رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کرونا کیسز میں اضافے کے ساتھ کاروباری سرگرمیاں عروج پر

ادھر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فتح نامی صارف نے لکھا کہ کراچی میں کرونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے سندھ انفیکشس ڈزیز اسپتال مریضوں سے بھر چکا ہے۔

پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کی وباء سے 57 سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔

آج پیر کے روز سندھ میں کرونا کی وباء کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر صوبائی حکومت نے نافذ پابندیوں میں مزید 2 ہفتوں کی توسیع کردی ہے۔ پابندیوں کے مطابق کراچی سمیت صوبے بھر میں اسکولز، کالجز اور  یونیورسٹیز مزید 2 ہفتے تک بند رہیں گی۔  شادی ہالز، پارکس اور دیگر تفریحی مقامات بھی بند رکھے جائیں گے جبکہ کاروباری اوقات صبح 5 سے شام 6 بجے تک ہوں گے۔

اس کے علاوہ اسپتال، میڈیکل اسٹورز اور پیٹرول پمپس 24 گھنٹے کھلیں رہیں گے۔

متعلقہ تحاریر