پاکستانی سیاستدان کھانے میں کیا کیا پسند کرتے ہیں؟
عمران خان اپنی روزہ مرہ کی زندگی میں صبح ناشتے میں آم، دہی اور انڈوں کا استعمال کرتے ہیں۔

پاکستانی سیاستدان اپنے کھانے پینے پر کافی توجہ دیتے ہیں۔ آج کل سوشل میڈیا پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے لسی نہ پینے پر کافی بحث چل رہی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے مریم نواز کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ہاتھ میں گلاس پکڑی ہوئی ہیں۔ صارف نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ ’کیا آپ لسی پی رہی ہیں۔؟‘
I wish I could have it everyday but I have to watch my weight so coffee only 😣 https://t.co/oaXB2v1hKW
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 25, 2021
یہ بھی پڑھیے
عمران خان کی حمایت میں ٹرینڈ کا تمسخر
سوال کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ ’کاش میں روزانہ لسی پی سکتی لیکن مجھے اپنے وزن کا بھی خیال رکھنا ہوتا ہے اس لیے میں صرف کافی پیتی ہوں۔‘
ایک صارف نے لکھا کہ لاہوری ہو کر بھی لسی نہ پینا زیادتی ہے۔ جس کے جواب میں مریم نواز نے ایموجی کا استعمال کیا۔
ہے نا ؟ 😣😣😣 https://t.co/cf7JfVIMvM
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 25, 2021
ماضی میں مریم نواز مشروبات میں ڈائٹ کوک اور ٹینگ بھی پیتی تھیں۔
A chilled diet coke is one of the most delectable treats ! Addicted to the tang !
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 20, 2013
اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کے کھانے سے متعلق بھی سوشل میڈیا صارفین تبصرے کرچکے ہیں۔ عمران خان اپنی روزہ مرہ کی زندگی میں صبح ناشتے میں آم، دہی اور انڈوں کا استعمال کرتے ہیں۔
Imran Khan has this inexplicable habit of eating a strange combination of mango slices, yogurt and eggs for breakfast while somebody else watches him eat. pic.twitter.com/0RWudQYbHM
— Karavan (@IrtiKazr) March 18, 2021
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف وہ تمام کھانوں کے شوقین ہیں جو لاہور کی پہچان ہیں۔ ان کھانوں میں نہاری اور پائے سمیت دیگر شامل ہیں۔

پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کھانوں میں زیادہ تر سبزیاں استعمال کرتے ہیں جبکہ وہ کھانوں میں مرچیں اور نمک کم سے کم پسند کرتے ہیں۔

ان کے علاوہ دیگر پاکستانی سیاستدان بھی کھانے پینے کے کافی شوقین ہیں اور اس پر کافی توجہ دیتے ہیں۔









