خیبرپختونخوا کے وزیر اجلاس میں گیم کھیلتے ہوئے پکڑے گئے

فضل شکور اراکین اسمبلی کی تقاریر کے دوران تمام وقت موبائل میں مصروف نظر آئے اور گیم کھیل کر وقت گزاری کرتے رہے۔

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران نئے صوبائی وزیر قانون فضل شکور موبائل پر گیم کھیلتے رہے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی میں فضل شکور نے عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ نئے صوبائی وزیر قانون فضل شکور اراکین اسمبلی کی تقاریر کے دوران تمام وقت موبائل میں مصروف نظر آئے اور بچوں میں مشہور گیم کینڈی کرشکھیل کر وقت گزاری کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیے

اندرون سندھ ڈاکو راج پر صحافی کے وزیراعلیٰ سے سخت سوالات

وزیر قانون خیبرپختونخوا فضل شکور کا تعلق صوبے کے ضلع چارسدہ سے ہے اور حال ہی میں انہیں قانون کا قمدان سونپا گیا ہے۔ قانون کی وزارت سابق وزیر سلطان محمد خان پر سینیٹ انتخابات میں ووٹ بیچنے کےالزام کے بعد استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

پاکستان کے ایوانوں میں بیٹھے اراکین کی اہم ملکی معاملات میں دلچسپی کا یہ کوئی نیا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل کئی مرتبہ اراکین کو اسمبلیوں میں سوتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ صوبائی اسمبلی کے ایک اجلاس کے دوران سو گئے تھے۔

SAMAA

جبکہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر بھی کشمیر کے معاملے پر ایک اہم کانفرنس کے دوران نیند پوری کرتے رہے تھے۔

متعلقہ تحاریر