ملالہ کی شادی سے متعلق سوچ پر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ

ملالہ کا کہنا ہے کہ اگر آپ کسی شخص کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے نکاح کے کاغذات کی کیا ضرورت ہے؟

نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی نے امریکی میگزین ’ووگ‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے شادی کے بارے میں اپنے خیالات بیان کردیے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ایک مرتبہ پھر ملالہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔

ملالہ یوسفزئی عالمی شہرت یافتہ امریکی میگزین ووگ کے نئے شمارے کے سرورق پر نظر آئیں گی۔ سوشل میڈیا پر ملالہ کے ووگ انٹرویو کے چرچے ہونے لگے ہیں۔

فیشن میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں ملالہ یوسفزئی نے شادی سے متعلق اپنے خیالات کھل کر بیان کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتیں کہ وہ کبھی شادی کریں گی بھی یا نہیں کیونکہ انہیں سمجھ نہیں آتا کہ لوگ شادی کیوں کرتے ہیں۔ اگر آپ کسی شخص کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے نکاح کے کاغذ کی کیا ضرورت ہے؟ ملالہ یوسفزئی نے بتایا کہ ان کی والدہ ان کی اس بات سے اختلاف کرتی ہیں اور وہ کہتی ہیں کہ ایسا نہ کہو، شادی ایک خوبصورت بندھن ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ملالہ یوسفزئی اور ایپل ٹی وی پلس کے درمیان معاہدہ

ملالہ یوسفزئی کی سوچ سے آپ اختلاف ضرور کرسکتے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر تذلیل کرنا کسی طور پر بھی درست عمل نہیں ہے۔ ملالہ کے ووگکو دیے گئے انٹرویو اور سرورق پر تصویر سامنے آنے کے بعد سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر ان کے خلاف صارفین نے محاذ کھڑا کردیا ہے۔

دوسری طرف فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ملالہ یوسفزئی نے لکھا کہ وہ جانتی ہیں کہ ایک نوجوان لڑکی جس کا کوئی مشن اور نظریہ ہو اس کے دل میں کتنی طاقت ہوتی ہے۔ امید ہے کہ جو لڑکی بھی اس سرورق کو دیکھے گی اسے اندازہ ہوگا کہ وہ بھی دنیا بدل سکتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Malala (@malala)

واضح رہے کہ ووگکے شمارے کے لیے فوٹو شوٹ میں ملالہ یوسفزئی نے جو لباس زیب تن کیا ہے اسے سوشل میڈیا پر پسند کیا جارہا ہے۔ ملالہ یوسفزئی اپنے لباس کی اہمیت کے حوالے سے کہتی ہیں کہ یہ پشتونوں کی ثقافتی علامت ہے۔ ان کا لباس اس بات کی نمائندگی کرتا ہے کہ وہ کہاں سے آئی ہیں۔

متعلقہ تحاریر