کراچی کے تاجر اب سندھ حکومت کی نہیں مانیں گے

کراچی میں آج تمام مارکیٹیں رات 8 بجے تک کھولی جائیں گی۔

پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے تاجر حکومت کی جانب سے کرونا کے باعث نافذ کی گئی پابندیوں کی اہمیت کو روندتے ہوئے آج دکانیں رات 8 بجے تک کھولیں گے۔

کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ آج سنیچر کے روز تمام مارکیٹیں احتجاجاً رات 8 بجے تک کھولی جائیں گی۔ انتظامیہ اور پولیس نے تاجروں کے ساتھ زیادتی کی یا مارکیٹ سیل کی تو تاجر سڑکوں پر احتجاج کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ حکومت کا کرونا ویکسینیشن کے لیے اہم اقدام

تاجروں نے زور دیا ہے کہ مارکیٹیں رات 8 بجے تک ہی کھلیں گی اور حکومت نے گرفتاریاں کرنی ہیں تو جیل جانے کو بھی تیار ہیں۔ کراچی کی تاجر ایکشن کمیٹی آئندہ ہفتے مارکیٹیں ایک دن بند رکھنے کے حوالے سے بھی فیصلہ کرے گی۔

کراچی تاجر ایکشن کمیٹی میں مارکیٹوں، مالز، شادی ہالز، ہوٹلز اور بینکوئٹ تنظیموں کے نمائندے مشترکہ پلیٹ پر آگئے ہیں۔ تمام تاجروں نے نو تشکیل شدہ تنظیم کی وفاداری کا حلف اٹھا لیا ہے۔ رضوان عرفان کو کنوینئر جبکہ جمیل پراچہ، عتیق میر ڈپٹی، شرجیل گوپلانی، حکیم شاہ، وقاص عظیم اور رانا رئیس کو ڈپٹی کنوینئر مقرر کیا گیا ہے۔

کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے ڈپٹی کنونیئر حکیم شاہ نے کہا ہے کہ ’کاروباری اوقات کار کے حوالے سے کمیٹی کی جانب سے حکومت سندھ کے سامنے مطالبات رکھے گئے تھے کہ پولیس کی جانب سے تاجروں پر تشدد اور گرفتاریوں کو روکا جائے اور ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کو ایس او پیز کے تحت کھولا جائے۔ لیکن 72 گھنٹے گزر جانے کے باوجود سندھ حکومت نے کوئی رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی ان مطالبات کو مانا۔‘

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کا پہلا کیس گزشتہ برس 26 فروری کو کراچی میں ہی سامنے آیا تھا اور اپریل کے آغاز سے وباء کے پھیلاؤ میں تیزی آئی تھی۔

متعلقہ تحاریر