آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال، تیل کی ترسیل بند

ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ انکم ٹیکس ریٹ 3 سے 2 فیصد کیا جائے۔

آل پاکستان آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ملک گیر ہڑتال کی جارہی ہے جس کے باعث تیل کی ترسیل بند ہے۔

ہڑتال کے پہلے روز کنٹریکٹرز کی جانب سے ملک بھر میں تیل کی ترسیل بند ہے۔ جو ٹینکرز ملک بھر میں جہاں ہیں انہیں وہیں روک دیا گیا ہے۔ جبکہ کراچی کے کیماڑی ٹرمیمنل جانے والی گاڑیوں کو بھی روکا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ میں گیس کی بندش، قلت یا سیاسی محرکات؟

آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ لوڈنگ اور آف لوڈنگ سروس احتجاجاً بند کی جارہی ہے۔ انکم ٹیکس ریٹ 3 سے 2 فیصد اور انکم ٹیکس ودہولڈنگ ریٹ 3.5 سے 2.5 فیصد کیا جائے۔ جبکہ وائٹ آئل پائپ لائن شروع ہونے پر ٹینک لاری کو روڈ کا شیئر دیا جائے۔

ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ کمرشل لوڈنگ روکنے کے اوگرا نوٹیفکشن پر عملدرآمد کیا جائے۔

متعلقہ تحاریر