مفتی عبدالقوی نے نازیبا ویڈیو وائرل ہونےکو سیاسی معاملہ قرار دے دیا

مفتی عبدالقوی کے مطابق ان کا جسم اور وجود بالکل بھی ویسا نہیں ہے جیسا ویڈیو میں موجود شخص کا ہے۔

مفتی عبدالقوی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی نازیبا ویڈیو کو جعلی قرار دے دیا۔  نئی ویڈیو میں کہا کہ مفتی عزیرالرحمان کا معاملہ دبانے کے لیے ان کی جعلی ویڈیو وائرل کی گئی۔

مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیلا کر ان کا اور علماء کرام کا تشخص خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ مفتی عبدالقوی کے مطابق ان کا جسم اور وجود بالکل بھی ویسا نہیں ہے جیسا ویڈیو میں موجود شخص کا ہے۔ یہ ان کے خلاف ایک سازش ہے جوکہ جلد بے نقاب ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

مفتی عبدالقوی کے ٹوٹے لیک ہونے سے رُک نہیں رہے

مفتی صاحب نے بند الفاظ میں یہ بھی کہا کہ نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے پیچھے سیاسی مقاصد تھے۔ ان کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) سے تعلق رکھنے والے مفتی عزیرالرحمان کا مدرسے کا معاملہ دبانے کے لیے ویڈیو وائرل کی گئی۔

پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر مفتی عبدالقوی کی ایک نازیبا ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں برہنہ حالت میں کسی خاتون سے قابل اعتراض گفتگو کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ وہ جس خاتون سے ویڈیو کال پر بات کر رہے تھے انہوں نے اپنا کیمرہ بند کیا ہوا تھا اور صرف مفتی عبدالقوی کی ریکارڈنگ ہورہی تھی۔ جب یہ ویڈیو لیک ہوئی تو اس میں خاتون کی آواز بھی ایڈیٹنگ کے ذریعے بند کردی گئی تاکہ یہ معلوم نہ ہوسکے کہ وہ کس کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مفتی عبدالقوی کی ویڈیو سامنے آنے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی مفتی صاحب کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔ حریم شاہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے تھپڑ اس لیے مارا تھا کیونکہ وہ کچھ عرصے سے ان کے ساتھ نازیبا گفتگو کررہے تھے۔

ماضی کی سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کی موت سے قبل ان کی مفتی عبدالقوی کے ساتھ مختلف ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔ جن میں وہ ان کے ساتھ جھومتی گاتی دکھائی دی تھیں۔

متعلقہ تحاریر