جوہر ٹاؤن دھماکے میں ملوث نیٹ ورک پکڑا گیا

نیٹ ورک کا بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ اور افغان ایجنسی این ڈی ایس کے ساتھ ملوث ہونے کا خدشہ ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لاہور جوہر ٹاؤن دھماکے میں ملوث نیٹ ورک کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے بارود سے بھری گاڑی جوہر ٹاؤن میں پارک کرنے والے ملزم کو راولپنڈی سے گرفتار کیا۔

ملزم عید گل نے بارود سے بھری گاڑی جوہر ٹاؤن میں پارک کی تھی، ملزم کو راولپنڈی سے گرفتار کرکے لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہور، کراچی، جھنگ اور راولپنڈی سے ملزمان کا سراغ لگایا۔ پیٹرگل اور ایک خاتون سمیت متعدد افراد زیرحراست ہیں۔

متعلقہ تحاریر