کمالیہ کا کھدر خوبصورتی میں اپنی مثال آپ

کاریگر روزانہ کھڈی پر 10 سے 15 میٹر کھدر تیار کرلیتے ہیں۔

کمالیہ کا کھدر معیاری اور پائیدار کپڑا ہے جسے ملک بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔ دلکش اور پختہ رنگوں پر مشتمل کھدر کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ہر خاص و عام کی قوت خرید میں ہے۔ نمائندہ نیوز 360 نے اس کی تیاری کے حوالے سے خصوصی رپورٹ تیار کی ہے۔

کمالیہ کا کھدر اپنے پکے رنگوں، منفرد ڈیزائن اور اعلیٰ معیار کے پیش نظر ملک بھر میں بےحد پسند کیا جاتا ہے۔ یہاں کے کھدر کی مختلف اقسام ہیں۔ گرمیوں کا کھدر اس قدر نرم و ملائم ہوتا ہے کہ اسے زیب تن کرنے والے کو بالکل بھی گرمی محسوس نہیں ہوتی ہے۔ اسی طرح سردی کے کھدر کی خاص بات یہ ہے کہ اسے پہننے والے کو ٹھنڈ کا احساس نہیں ہوتا۔

کمالیہ کے کاریگر روزانہ کھڈی پر 10 سے 15 میٹر کھدر تیار کرلیتے ہیں۔ اس منفرد کھدر کے خریدار بھی دور دراز سے یہاں کا رخ کرتے ہیں۔ کمالیہ کے کھدر کی خاص بات اس کی مناسب قیمت ہے، جس کی وجہ سے یہ ہر خاص و عام کی قوت خرید میں ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مولانا طارق جمیل کے ملبوسات کے برانڈ پر تنقید کیوں؟

اس خوبصورت کپڑے سے خواتین کے دیدہ زیب ملبوسات تیار کیے جاتے ہیں جن کی مارکیٹ میں مانگ بڑھتی جارہی ہے۔

حکومت پاکستان کھدر کی صنعت کی سر پرستی کرئے اور کمالیہ کے کھدر کو برانڈ بنا کر دنیا کے سامنے پیش کرئے تو کثیر زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ تحاریر