فواد چوہدری فردوس عاشق اعوان کے نقش قدم پر
فواد چوہدری کے بیانات میں بھی فردوس عاشق اعوان کا عکس دکھائی دینے لگا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری کی باکسنگ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ لڑائی جھگڑے کے علاوہ فواد چوہدری کے بیانات میں بھی فردوس عاشق اعوان کی جھلک دکھائی دینے لگی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری مشیر اطلاعات برائے وزیر اعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان کے نقش قدم پر چلنے لگے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان کے تھپڑ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹوئٹر پر فواد چوہدری کی باکسنگ کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔
Information Minister @fawadchaudhry gearing up for Opposition! Aggression and speed here! pic.twitter.com/x1weDYzSW3
— Adeel Raja (@adeelraja) June 30, 2021
یہ بھی پڑھیے
شہباز شریف کی طویل چھٹی کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس آمد
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کچھ عرصہ پہلے فواد چوہدری کی جانب سے اینکر پرسن سمی ابراہیم اور مبشر لقمان کو تھپڑ مارنے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔
فواد چوہدری کے بیانات میں بھی اب فردوس عاشق اعوان کا عکس دکھائی دینے لگا ہے۔ ٹاک ٹاک پر پابندی کے فیصلے پر فواد چوہدری نے ٹوئٹ کیا کہ عدالتی اصلاحات نہ کی گئیں تو ملک اقتصادی بحران سے کبھی باہر نہیں نکل سکے گا۔
عدالتی اصلاحات نہ کی گئیں تو ملک اقتصادی بحران سے کبھی باہر نہیں نکل سکے گا کل سے TikTok کو بین کرنے اور نیشنل بینک کے صدر کو ہٹانے کے فیصلے پڑہ کر سر چکرا گیا ہے کہ ہماری عدالتیں کیا کر رہی ہیں ؟ پہلے ہی یہ ملک ایسے جوڈیشل ایکٹوازم کے ہاتھوں اربوں ڈالر کے نقصانات برداشت کر رہاہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 30, 2021
سوشل میڈیا صارفین نے فواد چوہدری کو زبان اور ہاتھوں سے زیادہ دماغ چلانے کا مشورہ دیا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ وہ اپنی صلاحیتیں حکومت کی کارکردگی بہتر بنانے پر صرف کریں تو زیادہ بہتر ہوگا۔ سپریم کورٹ میں پہلے ہی ان کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ زیرسماعت ہے۔ یہ نہ ہو اس مرتبہ بھی وزارت سے ہاتھ دھونے پڑجائیں۔