چند گھنٹوں میں فروخت ہونے والی کراچی کی مشہور جمعہ بریانی

کراچی کی بریانی تو ویسے ہی ملک بھر میں مشہور ہے لیکن صدر میں فروخت ہونے والی ’جمعہ بریانی‘ کے ذائقے کی بات ہی کچھ اور ہے۔ نمائندہ نیوز 360 عبدالقادر منگریو نے اس حوالے سے خصوصی رپورٹ تیار کی ہے۔

صرف جمعے کے روز فروخت ہونے والی اس بریانی کو کھانے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں سے لوگ صدر موبائل مارکیٹ کا رخ کرتے ہیں۔ مشہور ’جمعہ بریانی‘ کو خریدنے کے لیے کراچی کے شہری لمبی قطار میں کھڑے رہتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جمعہ بریانی کو کھانے کے لیے وہ پورا ہفتہ انتظار کرتے ہیں کیونکہ اس بریانی کا ذائقہ شہر بھر میں انہیں کہیں اور نہیں ملتا ہے۔

دکاندار کا کہنا ہے کہ وہ جمعے کی نماز کے بعد بریانی فروخت کرنا شروع کرتے ہیں اور صرف 3 گھنٹوں میں بریانی کی 60 دیگیں فروخت ہوجاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

بھکر کا خربوزہ ذائقے اور مٹھاس میں اپنی مثال آپ

متعلقہ تحاریر