اسلام آباد میں رنگ برنگے اور رسیلے آموں کی نمائش

اسلام آباد میں رنگ برنگے اور رسیلے آموں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا، جس میں 160 سے زائد اقسام کے آم نمائش کے لیے پیش کیے گئے۔

نمائش میں پنجاب اور سندھ  کے آم کے باغات کے مالکان اور ایکسپورٹرز نے اسٹال لگائے۔ پاکستان میں آموں کی 1500 اقسام رجسٹرڈ ہیں جن میں سے کئی اقسام تو 100 سال سے بھی پرانی ہیں۔

اسلام آباد کی نمائش میں پھلوں کا بادشاہ آم اپنی ہر ورائٹی میں الگ ہی شان و شوکت سے نظر آیا۔ شہریوں کے لیے آموں کی اتنی اقسام اور ذائقے، حیران کن تھے، کیونکہ اسلام آباد میں بسنے والوں کی زیادہ تر تعداد صرف سندھڑی، چونسہ اور انور راٹول سے ہی واقف ہے۔

نمائش میں آم کی ایسی قسم بھی موجود تھی جس کا وزن محض 100 گرام تھا اور ایسی ورائٹی بھی دیکھنے کو ملی جس کا وزن 1700 گرام تھا۔

یہ بھی پڑھیے

اسلام آباد بمقابلہ پشاور زلمی: کرکٹ کی جیت ہوئی

متعلقہ تحاریر