سچائی اور ایمانداری کی مثال، تعریف تو بنتی ہے

گلگت کے ہوٹل ملازم اور لاہور کے ٹریفک پولیس اہلکاروں نے رقم اصل مالکان تک پہنچادی۔

گلگت میں ہوٹل کے ملازم اور لاہور میں 2 ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ایمانداری کی مثال قائم کردی۔ لاکھوں روپے کی رقم اصل مالکان کے حوالے کرنے پر انہیں سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا ہے۔

گلگت میں قائم سیرینا ہوٹل کے ملازم جوہرعلی کو کمرے کی صفائی کے دوران 11 لاکھ 20 ہزار روپے ملے۔ ملازم نے بغیر کسی لالچ کے ہوٹل کے مینجر کو رقم سے متعلق آگاہ کیا۔ ہوٹل انتظامیہ نے مالک سے رابطہ کرکے رقم اس کے حوالے کردی۔ ہوٹل ملازم جوہر علی کی سچائی اور ایمانداری پر گلگت کے شہری انہیں داد دے رہے ہیں۔

دوسری جانب لاہور میں بھی ٹریفک پولیس اہلکار زبیر اور صادق نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے سڑک کنارے ملنے والی 10 لاکھ روپے کی رقم اصل مالک کے حوالے کردی۔ جس پر ٹریفک پولیس کی جانب سے انہیں تعریفی اسناد سے نوازا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارائیں طوائف نہیں ہوتی ہیں، مریم نفیس

قادری چوک پر تعینات ٹریفک پولیس اہلکاروں کو سڑک کنارے ایک تھیلی ملی، جب انہوں نے چیک کیا تو اس میں 10 لاکھ روپے موجود تھے جوکہ بعد میں انہوں نے اصل مالک سردار محمد خان کے حوالے کردیئے۔

سردار محمد خان نے بتایا کہ وہ موٹرسائیکل پر سوار ہوکر گھر جارہے تھے کہ ان کے ہاتھ سے رقم کی تھیلی گرگئی اور انہیں خبر نہ ہوسکی۔ گھر پہنچ کر احساس ہوا تو رقم ڈھونڈنے کی کوشش کی جوکہ ٹریفک اہلکاروں کے پاس موجود تھی۔

Facebook Comments Box