چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئین شپ کی افتتاحی تقریب

چیمپئین شپ کا انعقاد کراچی گالف کلب میں 8 سے 11 جولائی تک ہوگا۔

کراچی گالف کلب میں پچیسویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئین شپ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پیٹرن پاکستان نیوی گالف کموڈور محمد وقار نے چیمپئین شپ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیمپئین شپ کا انعقاد کراچی گالف کلب میں 8 سے 11 جولائی تک ہوگا۔ چیمپئین شپ پروفیشنلز، جونئیر پروفیشنل، امیچر، سینئرز، ویٹرنز اور خواتین کی کیٹیگریز میں کھیلی جائے گی۔ چیمپیئن شپ کی انعامی رقم 8.5 ملین ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے مسلسل مصروف عمل ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاک بحریہ کے سربراہ کا پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں خطاب

متعلقہ تحاریر