کراچی کی مویشی منڈی میں بیوپاریوں کے درمیان سخت مقابلہ

ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ جانور لائے گئے ہیں۔

عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی ملک بھر میں مویشی منڈیاں سج گئی ہیں۔ کراچی میں قائم ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں اس وقت ڈھائی لاکھ سے زیادہ جانور لائے جاچکے ہیں۔

سپرہائی وے پر قائم مویشی منڈی میں پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے لائے گئے جانوروں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔ شہریوں کی بڑی تعداد خوبصورت اور اعلیٰ نسل کے جانور خریدنے کے لیے امڈ آئی ہے۔ مویشی منڈی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس وقت قربانی کے لیے لائے گئے جانوروں کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

مویشی منڈی میں خانیوال، علی پور، صادق آباد، ساہیوال، سبی، کوئٹہ، لاڑکانہ، نواب شاہ اور گھوٹکی سمیت مختلف شہروں سے جانور لائے گئے ہیں۔ ترجمان مویشی منڈی یاور رضا چاولہ کا کہنا ہے کہ 40 روز کے لیے قائم کی گئی اس منڈی میں بیوپاریوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر پاکستان پر ہوگا؟

میڈیا کوآرڈینیٹر ذکی ابڑو کا کہنا ہے کہ مویشی منڈی میں اونٹ، گائے، بکرے اور دنبوں کے لیے علیحدہ بلاکس مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بیوپاریوں کے لیے جنرل بلاکس بھی کھول دیئے ہیں۔

ملک بھر سے آنے والے بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ وہ ہر سال قربانی کے جانور لے کر مویشی منڈی پہنچتے ہیں، انہیں دیگر شہروں کی نسبت کراچی میں اچھے ریٹ مل جاتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر