تفریحی مقام المنظر حکومتی نظر کا منتظر

جامشورو کے تفریحی مقام المنظر پر ملک بھر سے شہری سیر و تفریح کے لیے آتے ہیں۔ دریائے سندھ کے کنارے واقع اس تفریحی مقام پر پانی کے ساتھ ساتھ دور تک پھیلے ریت کے ٹیلے لوگوں کی نگاہ کا مرکز بنتے ہیں۔

کوٹری بیراج پر قائم المنظر بلاشبہ ایک بہترین تفریح گاہ ہے۔ اس مقام پر شام کے اوقات میں شہریوں کی بڑی تعداد یہاں کا رخ کرتی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ دریا میں موجود ریت کے ٹیلے انہیں یہاں آنے پر مجبور کرتے ہیں اور یہ منظر کراچی کے سمندر جیسا لگتا ہے۔

تفریحی مقام المنظر کی مشہور سوغات وہاں کے ریسٹورنٹ کی پلا مچھلی ہے جبکہ دیگر مچھلیوں سے تیار کردہ پکوان بھی اپنی مثال آپ ہیں۔ ماہی گیر فتح محمد نے نمائندہ نیوز 360 عبدالقادر منگریو سے گفتگو میں بتایا کہ یہاں پائی جانے والی پلا مچھلی پورے پاکستان میں مشہور ہے۔

شہریوں اور طلباء نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس تفریحی مقام کی بحالی سمیت صفائی ستھرائی کے خاص اقدامات کیے جائیں تاکہ لوگ بہتر انداز میں محضوظ ہوسکیں۔

یہ بھی پڑھیے

مریم اورنگزیب کی تفریح، حکومتی ترجمان کی ٹرولنگ

متعلقہ تحاریر