حیدرآباد کی مشہور حاجی ربڑی

صوبہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کی ربڑی کے چرچے پوری دنیا میں ہوتے ہیں۔ ملک بھر سے لوگ حیدرآباد کی خاص سوغات کھانے آتے ہیں اور واپسی پر اپنے دوست احباب کے لیے بھی لے کر جاتے ہیں۔

نمائندہ نیوز360 عبدالقادر منگریو حیدر آباد کی مشہور حاجی ربڑی کی دکان پر پہنچے اور مالکان اور وہاں موجود لوگوں سے بات چیت کی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ حاجی ربڑی اپنے منفرد ذائقے کے باعث پسند کی جاتی ہے۔ دکان میں موجود چند افراد نے تو کہا کہ وہ پچھلے کئی سالوں سے یہاں کا رخ کررہے ہیں۔ ایک صاحب نے بتایا کہ ان کے دفتر میں تقریب منعقد ہونے والی ہے جس کے لیے کھانا تو کراچی سے آڈر کیا گیا ہے لیکن وہ خاص طور پر حیدرآباد کی ربڑی خریدنے یہاں آئے ہیں۔

حاجی ربڑی کے مالکان کا کہنا ہے کہ ان کی دکان کی تیار کردہ ربڑی روایتی طریقے سے بنائی جاتی ہے۔ یہ صرف ربڑی بنانے والوں کی محنت اور لگن ہے جو اسے منفرد ذائقہ دیتی ہے۔ سن 1948 میں حاجی ربڑی کی بنیاد رکھی گئی اور آج اسے ناصرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

چند گھنٹوں میں فروخت ہونے والی کراچی کی مشہور جمعہ بریانی

Facebook Comments Box