اس سال عید الاضحیٰ زرا منفرد، تھوڑی احتیاط کے ساتھ

عید پر کرونا ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو ملک جلد چوتھی لہر کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔

اس عید قرباں پر کرونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر آپ کو وائرس سے محفوظ رکھ سکتی ہیں۔ اس حوالے سے چند اہم باتوں پر دھیان دینے کی ضرورت ہے۔

رواں سال کی عید قرباں کوئی عام عید قرباں نہیں ہے۔ ملک بھر میں کرونا کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ وبا سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو جلد ہی چوتھی لہر بھی ملک بھر کو لپیٹ میں لے لے گی۔ کرونا کا ڈیلٹا ویرینٹ نہایت خطرناک ہے۔ وزیر اعظم عمران خان اس حوالے سے عوام کو خبردار بھی کرچکے ہیں۔ اس عید قرباں پر ہمیں سختی سے کرونا سے بچاؤ کی احتیاطی تبدابیر پر عمل کرنا چاہیئے۔

قصائی کو گھر پر نہ بلائیں

اس عید الاضحیٰ پر گھروں میں قربانی کی روایت کو ختم کریں۔ نیا طریقہ اپناتے ہوئے قصائی کو گھر نہ بلائیں بلکہ اپنا جانور خود کسی مقام پر لے جائیں جہاں اسے قصائی سے زبح کرائیں۔

دعوتوں کے اہتمام سے اجتناب

کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے اگر اس عید قرباں پر دعوتوں سے اہتمام سے اجتناب کیا جائے تو بہتر ہوگا۔ ہمارے ملک میں گھروں پر ہونے والی دعوتوں میں عام طور پر سماجی فاصلے کا بالکل بھی خیال نہیں رکھا جاتا جس کی وجہ سے وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔

نماز عید پر سماجی فاصلے کا خیال رکھیں

ہمارے ملک میں عید کی نماز کے دوران عام طور پر نہ تو سماجی فاصلے کا خیال رکھا جاتا ہے نہ ہی لوگوں کو ماسک پہننے کی عادت ہے۔ نماز عید کے بعد لوگ ایک دوسرے سے گلے مل کر عید کی مبارکباد دیتے ہیں جوکہ وبا کے اس دور میں خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

جانوروں کی آن لائن خریداری

کرونا کی وبا نے دنیا بھر میں آن لائن خریداری کے رجحان میں اضافہ کردیا ہے۔ پاکستان میں بھی یہ ٹرینڈ کافی حد تک بڑھ چکا ہے تو بہتر ہوگا کہ عید قرباں پر جانور منڈی کے بجائے آن لائن خریدے جائیں۔

ویکسینیشن کرائیں

عید کی خوشیوں کو بھرپور انداز سے منانے کے لیے عوام کو ویکسینیشن کی طرف توجہ دینے کی بھی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی کی مویشی منڈی میں بیوپاریوں کے درمیان سخت مقابلہ

Facebook Comments Box