ملالہ کا آلویز کے ساتھ اشتراک

ملالہ نے لڑکیوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے کی کوشش کی ہے۔

 نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے سینٹری پیڈز کے مشہور برانڈ آلویز کے ساتھ اشتراک کرلیا ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں کرکٹ سے متعلق اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔ 

ملالہ لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے تو اکثر آواز اٹھاتی آئی ہیں لیکن اب انہوں نے لڑکیوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے کے لیے بھی ایک جرات مندانہ قدم اٹھالیا ہے۔

ملالہ نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تازہ پوسٹ میں بتایا کہ انہیں کرکٹ کھیلنا بہت پسند ہے اور انہیں یاد ہے کہ جب وہ اپنے دوستوں اور بھائیوں کے ساتھ کرکٹ کھیلا کرتی تھیں تو انہیں لڑکی سمجھ کر کمزور جانا جاتا تھا اور اسی لیے انہیں ہلکی بال کرائی جاتی تھی۔ ملالہ نے بتایا کہ انہیں اس بات پر بہت غصہ آتا تھا اور وہ کہتی تھیں کہ انہیں اسی طرح تیز بال کرائی جائے جیسے کسی لڑکے کو کراتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Malala (@malala)


یہ بھی پڑھیے

ملالہ نے افغانستان میں امن کی تعریف بیان کردی

ملالہ کے آلویز کے ساتھ اشتراک کا مقصد بھی خواتین کو اسپورٹس کی طرف آنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ملالہ نے ہر بار کی طرح اس مرتبہ بھی ایک بولڈ قدم اٹھایا ہے جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اب تک تو پسند کیا جارہا ہے لیکن کچھ خبر نہیں کب کوئی نیا تنازع کھڑا ہوجائے۔

پچھلے دنوں ملالہ نے امریکی نیوز چینل کیبل نیوز نیٹ ورک (سی این این) کو انٹرویو میں اپنے نئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم اسمبلی کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا تھا۔ ملالہ نے بتایا تھا کہ وہ ان خواتین کی کہانیاں سننا چاہتی ہیں جو مسائل کے خلاف لڑ رہی ہیں۔ ملالہ کے مطابق یہ ڈیجیٹل نیوزلیٹر لڑکیوں کو اپنی آواز دنیا تک پہنچانے میں مدد کرئے گا۔ اس میں ری سائیکلنگ، معاشرتی اصول، نسل پرستی، ذہنی صحت اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے موضوعات شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر