کراچی کا گرم موسم ، شہری بارش کے منتظر

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

رواں ہفتے کے آخری روز کراچی میں گرمی کی شدید لہر کے ساتھ تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گرمی کے ستائے شہری ساحل سمندر کا رخ کررہے ہیں۔

ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم جنوب مشرقی بلوچستان اور زیریں سندھ  کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشیں متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

قمبر کا اسکول 15 برس سے زبوں حالی کا شکار

محکمہ موسمیات اسلام آباد کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق اتوار کے روز بالائی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم سندھ اور بلوچستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔

صوبہ سندھ کے علاقوں میں ریکارڈ کی گئی بارش (ملی میٹر) میں

نیشنل فارکاسٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پڈعیدن 32، شہید بینظیر آباد 16، سکرنڈ 08، دادو 06، بدین 01، بلوچستان: تربت 12، ژوب 06، خضدار01 اور پنجاب: سیالکوٹ (سٹی ) میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت

محکمہ موسمیات کے مطابق سبی 44، چلاس 43، موہنجوداڑو، روہڑی اور بہاولنگر میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ تحاریر