سیلانی کے زیر اہتمام ملک بھر میں اجتماعی قربانی کی جاتی ہے، ریحان رضا

سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے چیف ایڈمنسٹریٹر ریحان رضا کا کہنا ہے کہ سیلانی ویلفیئر ہر سال کی اس سال بھی اجتماعی قربانی کا اہتمام کررہا ہے۔ اجتماعی قربانی کا مقصد ان غریب خاندانوں میں گوشت تقسیم کرنا ہے جو سارا سال گوشت کھانے سے محروم رہتے ہیں۔

نیوز 360 سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیف ایڈمنسٹریٹر سیلانی ویلفیئر نے کہا کہ ہم کراچی سے طورخم بارڈر تک غریب خاندانوں تک گوشت پہنچاتے ہیں۔ ریحان رضا کا کہنا ہے سیلانی ویلفیئر کے زیراہتمام پورے پاکستان میں اجتماعی قربانی کی جاتی ہے۔

قربانی سے ہٹ کر بات کرتے ہوئے ریحان رضا کا کہنا تھا کہ سیلانی ویلفیئر روزانہ کی بنیاد پر پاکستان میں تقریباً ایک لاکھ 50 ہزار افراد کو مفت کھانا فراہم کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات ہم پر اعتماد کرتے ہوئے دل کھول کر غریب لوگوں کی مدد کے لیے ہمارے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔

نیوز 360 سے گفتگو کرتے ہوئے ریحان رضا نے مزید کیا کہا دیکھتے ہیں اس انٹرویو میں

یہ بھی پڑھیے

میں نے پہلی عالمی اردو کانفرنس کا آغاز کیا ہے، احمد شاہ

Facebook Comments Box