قائد اعظم اور محترمہ فاطمہ جناح کی گاڑیاں اصل حالت میں واپس لاکر خوشی ہوئی، محسن اکرام

پاکستان میں ونٹیج اینڈ کلاسک کار کلب کے بانی محسن اکرام نے نیوز 360 سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ انہیں قائد اعظم محمد علی جناح اور مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی گاڑیاں اصل حالت میں واپس لانے پر بےحد خوشی ہوئی۔

محسن اکرام کا کہنا ہے کہ انہیں بچپن سے ہی پرانی چیزوں سے لگاؤ تھا۔ اسکول میں وہ اسٹیمپس اور سکے جمع کرتے تھے لیکن بڑے ہوکر انہیں پرانی گاڑیوں کا شوق ہوا۔ وینٹیج اور کلاسک کارز کے درمیان فرق بتاتے ہوئے محسن اکرام نے کہا کہ جو گاڑیاں 1919 سے 1939 تک بنائی گئیں انہیں وینٹیج کارز کہا جاتا ہے جبکہ جو گاڑیاں 1939 سے  1959 کے عرصے میں بنائی گئیں انہیں کلاسک کارز کہا جاتا ہے۔

محسن اکرام نے بتایا کہ وہ قائد اعظم محمد علی جناح کی رولز رائس جبکہ محترمہ فاطمہ جناح کی کیڈلک اور مرسڈیز بینز کو اصل حالت میں واپس لائے جس کی انہیں بےحد خوشی ہے۔ کلکش میں رکھی پرانی گاڑیوں سے پیسے کمانے کے سوال پر محسن اکرام نے جواب دیا کہ جو نایاب گاڑیاں اشتہاروں میں استعمال ہوتی ہیں ان کا کرایہ وصول کیا جاتا ہے کیونکہ ان گاڑیوں کی مرمت پر کافی محنت اور پیسہ خرچ ہوچکا ہوتا ہے۔

محسن اکرام نے نیوز 360 سے گفتگو میں مزید کیا کہا، دیکھیے اس انٹرویو میں

یہ بھی پڑھیے

ملک بھر سے لوگوں نے عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کی اجتماعی قربانی میں حصہ ڈالا،ریحان یاسین

متعلقہ تحاریر