شفا یوسفزئی کا ایمان مزاری کو منہ توڑ جواب

اسد طور نے شفا یوسفزئی پر ساکھ برقرار رکھنے کے لیے فوجی افسران کے ساتھ وقت گزارنے کا الزام لگایا تھا۔

اینکر پرسن شفا یوسفزئی کے ہراسگی کیس میں صحافی اسد طور کی وکیل ایمان مزاری نے نور مقدم قتل کیس میں ملزم ظاہر جعفر کے خلاف ٹوئٹر پر بیان دے دیا۔ شفا یوسفزئی نے ایمان مزاری کو دہرے معیار پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ایمان مزاری نے سابق سفارتکار کی صاحبزادی نور مقدم کے قتل پر تبصرہ کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ہمارے معاشرے میں جب کوئی خاتون کسی مرد کا نام لے کر عدم تحفظ کا اظہار کرتی ہے تو اس کی بات پر کوئی یقین نہیں کرتا۔ انہوں نے بند الفاظ میں ملزم ظاہر جعفر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایک ایسی خاتون کی طرف سے اس قسم کا بیان سامنے آنا جوکہ خود ہراسگی کیس میں ایک خاتون کے خلاف کھڑی ہو، عجیب معلوم ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شفا یوسفزئی اور اسد طور کا معاملہ میشا اور علی ظفر جیسا ہے؟

ایمان مزاری کے ٹوئٹ پر شفا یوسفزئی نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اسد طور کی وکیل ایمان مزاری کے لیے لکھا کہ آپ خود ایک ایسے شخص کا دفاع کررہی ہیں جوکہ عادتاً قابل اعتراض الفاظ استعمال کرتا ہے، اس قسم کے افراد آگے چل کر خواتین کے لیے مزید مشکلات کھڑی کردیتے ہیں۔ آپ اس حوالے سے الجھن کا شکار ہیں، خدا آپ کی مدد کرئے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسد طور نے شفا یوسفزئی پر ساکھ برقرار رکھنے کے لیے فوجی افسران کے ساتھ وقت گزارنے کا الزام لگایا تھا۔ انہوں نے شفا یوسفزئی کے لیے بندر اور مداری کی اصطلاح بھی استعمال کی تھی۔ جس پر خاتون اینکر نے اسد طور کے خلاف ہراسگی کا مقدمہ دائر کردیا۔

واضح رہے کہ صرف شفا یوسف زئی ہی نہیں بلکہ متعدد سوشل میڈیا صارفین بھی ایمان مزاری کے بیان پر اعتراض کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر