کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی لاش مل گئی

محمد علی سدپارہ کی میت کے ٹو کے بوٹل نیک سے 300 میٹر کے فاصلے پر برآمد ہوئی ہے۔

کے ٹو کو سر کرنے کی کوشش کے دوران گم ہوجانے والے پاکستان کے کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی لاش مل گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد علی سدپارہ مرحوم کی میت کے ٹو کے بوٹل نیک سے 300 میٹر کے فاصلے پر برآمد ہوئی ہے، جسے نیچے لایا جارہا ہے۔محمد علی سدپارہ موسم سرما میں اپنے غیرملکی ساتھیوں کے ہمراہ کے ٹو کو سر کرنے کے لیے گئے تھے، جہاں برف باری کے بعد ان سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ محمد علی سدپارہ اور دیگر کوہ پیماؤں کی کئی روز تک تلاش جاری رکھی گئی لیکن ان کا کوئی پتا نہیں چل سکا۔ تاہم اب ان کی لاش مل گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ساجد علی سدپارہ والد کی تلاش میں دوبارہ کے ٹو جائیں گے

متعلقہ تحاریر