کیا والدین کی لاپرواہی نے نور مقدم کی جان لی؟

نور کی دوست کے مطابق ظاہر جعفر نے انہیں بھی جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی تھیں۔

نور مقدم اور ملزم ظاہر جعفر کی مشترکہ دوست کے انکشافات نے والدین کی تربیت کے حوالے سے اہم سوالات اٹھادیئے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ نور ایک ذہنی طور پر بیمار شخص کے ساتھ تعلق قائم کیے ہوئے تھی مگر والدین نے اس حوالے سے بروقت کوئی اہم فیصلہ نہیں لیا۔

نور مقدم قتل کیس میں روزانہ نئے پہلو سامنے آرہے ہیں۔ سابق سفارتکار کی صاحبزادی نورمقدم کی امریکا میں مقیم بچپن کی دوست نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری ویڈیو پیغام میں ملزم ظاہر جعفر سے متعلق سنسنی خیز انکشافا ت کیے ہیں۔ زہرہ حیدر نامی خاتون کے مطابق ظاہر جعفر ذہنی بیماری شیزوفرینیا میں مبتلا تھا اور وہ ڈرگز بھی لیتا تھا۔ زہرہ حیدر نے ظاہر جعفر سے کی گئی گفتگو کا عکس دکھاتے ہوئے بتایا کہ تقریباً 7 سے 8 سال قبل ظاہر جعفر نے انہیں فیس بک پر جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کی سنگین نوعیت کی دھمکیاں دی تھیں۔ خاتون نے بتایا کہ نور اور ظاہر کے درمیان کشیدہ نوعیت کے تعلقات تھے۔ ظاہر جعفر نور کو ذہنی اور جسمانی اذیت کا نشانہ بناتا تھا۔ خاتون نے مزید کہا کہ ملزم کی صحبت بھی ٹھیک نہیں تھی۔ اس کے تمام دوست خواتین سے توہین آمیز سلوک کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

خواتین کے تحفظ کے حوالے سے فنکار بھی پریشان

نور مقدم قتل کیس نے پاکستانی معاشرے میں والدین کی اپنی اولاد کی تربیت پر سوالات اٹھادیے ہیں۔ نیوز360 کے ذرائع کے مطابق نورمقدم قتل سے 2 روز قبل والدین سے غلط بیانی کرکے ملزم ظاہر جعفر کے گھر گئی تھی۔ نور کے قتل کے دن اسکی والدہ بیوٹی پارلر گئی ہوئی تھیں جبکہ اس کے والد قربانی کا بکرا خریدنے منڈی گئے ہوئے تھے۔

سوشل میڈیا صارفین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مقتولہ کے والدین نے یہ جاننا کیوں ضروری نہیں سمجھا کہ ان کی بیٹی 2 روز سے کہاں ہے۔ والدین اپنے بچوں پر نظر کیوں نہیں رکھتے کہ وہ کس وقت کہاں اور کس کے ساتھ جارہے ہیں؟ اور جس دوست کے ساتھ جا رہے ہیں وہ کس ذہنیت کا مالک ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہونے والی ایک اور ویڈیو میں شادی کی تقریب میں نور اور ظاہر کو ایک ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

چند صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو قتل سے کچھ روز پہلے کی ہے جبکہ چند لوگوں کا خیال ہے کہ رقص کی یہ ویڈیو 2 سے 3 ماہ پرانی ہے۔

متعلقہ تحاریر