عامر لیاقت کی بدتمیزی کا تازہ واقعہ
پی ٹی آئی رہنما نے ٹریفک پولیس اہلکار کو کھری کھری سنادی۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت حسین کی جانب سے بدتمیزی کا تازہ واقعہ سامنے آیا۔ رکن قومی اسمبلی نے ٹریفک پولیس اہلکار کو بیچ سڑک کھری کھری سنادی۔
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا وفاق میں تو پلڑا بھاری ہے لیکن اگر یہ کہا جائے کہ سندھ میں موجود پی ٹی آئی کے رہنما پارٹی کا نام خراب کررہے ہیں تو غلط نہ ہوگا۔ گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی جانب سے بدتمیزی کا نیا واقعہ سامنے آیا۔ معروف میزبان وزیراعظم کی وفاداری میں تمیز اور تہذیب کو ہی بھلا بیٹھے۔
اپنے حلقے میں پولیس کی پیدا گیری نہیں چلنے دوں گا، عوام کو روک روک کر پیسے مانگ رہے تھے منہ کھلا ہوا ہے ان کا لاک ڈاؤں میں … پورا دن کئی ٹریفک پولیس اور پولیس کے اہلکاروں کو پکڑا ہے pic.twitter.com/w33Wnm51EW
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) August 2, 2021
ایک اور ویڈیو میں عامر لیاقت بیچ سڑک ایک پولیس اہلکار سے دوسرے کی رشوت لینے کی شکایت کرتے رہے اور ساتھ اسے بھی کھری کھری سناتے رہے۔
ٹریفک پولیس کا جھوٹااعلامیہ کہ“ٹریفک پولیس کی گاڑی پر مکے مارے” …. دیکھیے کہ گاڑی آرام سے گذر گئی اورمیں کہتا رہ گیا کہ پکڑو جو پیسے جیب میں ڈال کر چلتے بنے اور اہلکار کہہ رہا ہے یہ اس علاقے کی گاڑی نہیں ،یہی تو کہا تھا مراد علی شاہ یا کسی کے باپ کی نہیں عمران خان کی حکومت ہے pic.twitter.com/KzRh98d5uE
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) August 3, 2021
یہ بھی پڑھیے
عدلیہ اور جج صاحبان کے حوالے سے رپورٹنگ کا نیا انداز
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت صاحب کو اس وقت بھی ایسا ہی ایکشن لینا چاہیے تھا جب پی ٹی آئی رہنما اسلم خان کی جانب سے شادی کی تقریب منعقد کرکے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔
چند صارفین کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کو ایسا کچھ کرنے کی ضرورت ہی نہیں تھی، وہ ایم این اے ہیں اگر انہوں نے کسی کو رشوت لیتے دیکھا تھا تو وہ فون پر ہی اس کی شکایت آگے تک کرسکتے تھے اور مشکل میں ڈال سکتے تھے۔ اس طرح سڑک پر تماشہ کرنے کا مقصد خبروں میں آنے کے علاوہ کچھ اور نظر نہیں آتا۔