وزیر اعظم عمران خان نے سردار عبدالقیوم کو بھی حیران کردیا

سردار عبدالقیوم کا نیازی خاندان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے لوگوں کو حیران کرنے کی اپنی روایت اب تک قائم رکھی ہوئی ہے۔ آزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے سردار عبدالقیوم نیازی کہتے ہیں کہ انہیں الصبح کال آئی اور کہا گیا کہ آپ کو عمران خان نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے طور پر نامزد کیا ہے۔

آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی اپنے اچانک وزیر اعظم بننے پر خود بھی حیران ہیں۔ آج ٹی وی پر صحافی منیزے جہانگیر کو انٹرویو دیتے ہوئے سردار عبدالقیوم نیازی نے بتایا کہ انہیں صبح 5 بج کر 25  منٹ پر ایک کال آئی اور کہا گیا کہ آپ کو عمران خان نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے طور پر نامزد کیا ہے، جس پر انہیں یقین نہ آیا تو تصدیق کے لیے دوبارہ پوچھا۔ دوبارہ یہی جواب ملا تو حیران ہوگئے کیونکہ یہ بات آزاد کشمیر کی سیاسی روایت سے بالکل ہٹ کر تھی۔

یہ بھی پڑھیے

ایک اور 5 اگست: یوم استحصال کشمیر

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سردار عبدالقیوم کا نیازی خاندان سے کوئی تعلق نہیں ہے، وہ اپنے نام کے ساتھ نیازی تخلص کے طور پر لکھتے ہیں۔ سردار عبدالقیوم کا تعلق پونچھ کے دولی خاندان سے ہے جو مغل کی ذیلی شاخ ہے۔

ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کسی پارٹی ممبر کو اچانک بڑی وزارت سونپی ہو۔ اس سے پہلے 2018 کے عام انتخابات کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادر اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا تھا۔

متعلقہ تحاریر